بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئین میں تاحیات نا اہلی کا قانون نہیں ہے،عرفان قادر

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا منحرف اراکین کے حوالے سے فیصلہ آئین سے مبرا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہنا تھا کہ آئین میں نہیں لکھا کہ منحرف اراکین کے ووٹ کاؤنٹ نہیں ہوںگے۔ سپریم کورٹ نے آئین میں ترمیم کردی،جس کا انہیں اختیار نہیں۔
عرفان قادر نے کہا کہ آئین میں تاحیات نااہلی کاقانون نہیں ہے، کسی کی غلط بیانی پر کمیشن نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کا معاملہ غلط تھا یہ ثابت نہیں کرسکے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے الزامات کو مستردکردیا۔ سائفرکے معاملے پر کمیشن بنانے کا اختیار حکومت کا ہے۔
معاون خصوصی عرفان قادر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر پر الزامات لگانے پر عمران خان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو الیکشن آرڈر کرنے کا اختیار نہیں۔ اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کے بعد ہی الیکشن ہوگا، دباؤ کے ذریعے الیکشن کروانا غیرقانونی ہے۔ حکومت قومی اسمبلی تحلیل نہ کرے مدت پوری کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلی میں جائیں اورحکومت سے مذاکرات کریں۔ آئین میں لانگ مارچ کے ذریعے الیکشن کرانے کا ذکرنہیں ہے۔