بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی پولیس ملزمان کو پکڑنے کیلئے رکشہ استعمال کرے گی

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں پولیس کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے کے لیے تیزرفتار گاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہےتاہم برطانیہ کے علاقے ویلز میں پولیس نے جرائم سے لڑنے کے لیے رکشے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ویلز کے علاقوں نیوپورٹ اور ایبرگاوینی میں پولیس اہلکاروں کے دن اور رات کے گشت کے لئے اس منفرد سواری کا انتخاب کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے پارکس اور دیگر عوامی مقامات میں گشت کے لیے 3 پہیوں والے رکشے استعمال کیے جائیں گے۔