ملکارجن کھرگے ششی تھرور کو شکست دے کر کانگریس کے صدر بن گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی صدارت کے لیے ملکارجن کھرگے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ تھا جس میں کھرگے نے ششی تھرور کو شکست دی۔
پارٹی صدارت کے لیے کھرگے نے 9385 میں سے 7897 ووٹ حاصل کیے اور ان کے مد مقابل ششی تھرور نے صرف 1060 ووٹ لیے۔
It is a great honour & a huge responsibility to be President of @INCIndia &I wish @Kharge ji all success in that task. It was a privilege to have received the support of over a thousand colleagues,& to carry the hopes& aspirations of so many well-wishers of Congress across India. pic.twitter.com/NistXfQGN1
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) October 19, 2022
ملکارجن کھرگے کی جیت کے بعد کانگریس میں 24 سال بعد گاندھی فیملی کے علاوہ کوئی پارٹی کی صدارت سنبھالے گا جب کہ ان کے مدمقابل ششی تھرور نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کھرگے کو مبارکباد دی۔









