راولپنڈی(ممتازنیوز) چیئرمین قمرجہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر جہانگیرسرور کی فلاح انسانیت اور صحت عامہ کےلئے خدمات اپنی مثال آپ ہیں ،انہوں نے ہولی فیملی ہسپتال میں طویل عرصہ صحت کے حوالے سے خدمات سرانجام دی ہیں،اب ان کی راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے تعیناتی ادارہ ہذاءکےلئے نیک شگون ثابت ہو گی ۔ بدھ کو ڈاکٹر جمال ناصرنے قمرجہاں فاؤنڈیشن کے عہدیداران کے ہمراہ ڈاکٹر جہانگیرسرورسے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس دوران انہوں نے صحت عامہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرڈاکٹر جمال ناصر نے پروفیسر ڈاکٹر جہانگیرسرور کی خدمت میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پرنسپل کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ نہ صرف کالج کے ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ دیں گے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے پاکستان گرین ٹاسک فورس اور قمرجہاں فاوئڈیشن کے عہدیداران و اراکین کی طرف سے بھی انہیں مبارکباد کا پیغام پہنچایا ۔ڈاکٹر جہانگیر سرور نے ڈاکٹر جمال ناصر و دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنی سابقہ روایات کے مطابق طبی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔اور راولپنڈی میڈیکل کالج کو پاکستان کا نمبر ون ادارہ بنانے کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔
پروفیسر ڈاکٹر جہانگیرسرور کی فلاح انسانیت اور صحت عامہ کیلئے خدمات اپنی مثال آپ ہیں ، ڈاکٹر جمال ناصر








