بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ناکام ، بیک ڈور چینل بھی بند

پاکستان تحریک انصاف اور مقتدر حلقوں کے درمیان ہونے والے مبینہ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ بیک ڈور چینل بھی بند ہوگیا۔
سینئر صحافی اور اینکر حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ باخبرذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے بیک ڈور چینل بھی خاموش ہو چکا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ضمنی انتخابات میں فتح کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کے مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن ابھی چیزیں فائنل اور کلیئر نہیں ہوئیں۔