کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نےخیبرپختونخوا کے وزیر عاطف خان کے نام سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے دھمکی آمیز خط کو جعلی قرار دے دیا۔
کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ان کی تنظیم کی جانب سے عاطف خان کو بھتے کیلئے کوئی خط نہیں بھیجا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر عاطف خان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کالعدم تنظیم کی جانب سے 80 لاکھ روپے بھتےکا خط بھیجا گیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں کو آگاہ کردیا ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے عاطف خان کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خط کو جعلی قرار دے دیا








