اسلام آباد: ترکیہ کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر محت پاکاسی نے کہا ہے کہ جمعہ کو استنبول میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں اسلاموفوبیا کے تحت اسلام کیخلاف پھیلائی گئے گمراہ کن پروپیگنڈے پر رائے عامہ ہموار کرنے میں بڑی مدد ملے گی اور اس سے نئے احداف حاصل ہوسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں ایک نئی حکمت عملی بنائی جائیگی تاکہ کامیاب مقاصد حاصل ہوسکیں۔ اسلاموفوبیا کے کے تحت اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پھیلائی گئے گمراہ کن اور نفرت انگیز پروپگینڈے کو روکنا اس کانفرنس کا مرکزی مقصد ہے۔ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہت نے اس موضوع پر بحت کچھ لکھا ہے۔
او آئی سی کی دو روزہ کانفرنس استنبول میں کل سے ہوگی








