بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھی لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین کے دفتر کیلئے تاریخی ڈی جے کالج میں توڑ پھوڑ

کراچی: کراچی کے تاریخی کالج گورنمنٹ ڈی جی سائنس کالج میں سندھی لینگویج اتھارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر اسحق سمیجھو کا دفتر قائم کرنے کے لیے کالج مین توڑ پھوڑ شروع کردی گئی ہے، کالج کی عمارت میں پہلے ہی سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ، سیکوڑٹی اہلکاروں اور ڈی جی ایچ آر اینڈ ٹریننگ کے دفاتر موجود ہیں۔ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچراز ایسوسی ایشن رہنما یعقوب چانڈیو کا کہنا ہے کہ کراچی کے تاریخی کالج گورنمنٹ ڈی جی سائنس کالج دفاتر کے کیے نہیں بنایا گیا ہے توڑ پھوڑ سے قدیم عمارت کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے چناں چہ کالج سے تمام دفاتر خالی کیئے جائیں اور وہاں پوسٹ گریجویشن کی کلاسیں شروع کی جائیں۔