پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں انتہائی مہنگا کوٹ زیب تن کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز ان دنوں لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے والد کے ہمراہ وقت گزار رہی ہیں۔
اس دوران ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں سے ایک تصویر حال ہی میں وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں لمبا کوٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس کوٹ کو انتہائی مہنگا قرار دیا جارہا ہے جب کہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے لائٹ براؤن کا لمبا کوٹ پہن رکھا ہے اور ان کے والد نواز شریف بھی اسی رنگ کی جیکٹ زیب تن کیے ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ کوٹ معروف برینڈز ’ارمانو سکروینو‘ کا ہے جس کی مالیت 5 ہزار 266 امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے جو پاکستانی روپے میں 11 لاکھ 63 ہزار 796 روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز پاکستانی پاسپورٹ ملنے کے بعد 5 اکتوبر 2022 کو اپنے والد نواز شریف سے ملنے لندن روانہ ہوئی تھیں۔
Exclusive 🔴⚠️ Do you know?#MaryamNawaz is wearing "Fur Trimmed Wool Coat" of one of the most expensive brand @ermannoscervino cost 5,266 USD (1,163,796/- PKR) pic.twitter.com/vgoEkjB2r1
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) October 19, 2022









