پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام چوروں کو این آر او دیکر حکمران بنا دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لکھا کہ تمام چوروں کو این آر و دیا گیا اور حکمران بنا دیا۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ واضح شواہد ہونے کے باوجود ملک لوٹنے والوں کو بری کر دیا گیا اور جو واحد ایماندار لیڈر ہے اُس پر جعلی کیس بنا کے بلیک میل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جس نے بھی سکرپٹ لکھی تھی وہ یہ بھول گیا کہ عمران خان عوام کی ریڈ لائن ہے۔
تمام چوروں کو این آر و دیا گیا اور حکمران بنا دیا۔ واضح شواہد ہونے کے باوجود ملک لوٹنے والوں کو بری کر دیا گیا۔ اور جو واحد ایماندار لیڈر ہے اُس پر جعلی کیس بنا کے بلیک میل کیا گیا۔ لیکن جس نے بھی سکرپٹ لکھی تھی وہ یہ بھول گیا کہ عمران خان عوام کی ریڈ لائن ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 21, 2022









