میکسیکو کے وسطی حصے میں ایک آئل ٹینکر ریلوے لائن کے اوپر سے گزرنے والے پل سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئل ٹینکر کے ریلوے پل سے ٹکرانے کے بعد ٹرین کی پٹری اور قریبی رہائشی علاقے میں آگ لگ گئی۔
ریلوے پل پر آگ لگنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں بڑے پیمانے پر دھواں آسمان پر پھیلا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
#BREAKING: Cargo train drives through flames after crashing into fuel truck in central Mexico, setting dozens of homes on fire -BNO #BreakingNews pic.twitter.com/qYp8tmpwDE
— Breaking 4 News (@Breaking_4_News) October 21, 2022
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث رہائشی علاقے سے تقریباً ایک ہزار افراد کا انخلا کرایا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آ گ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔









