توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے بعد میں الیکشن کمیشن کے باہر اسلام آباد پولیس اور خیبرپختونخوا پولیس کے ہلکارآمنے سامنے ،الیکشن کمیشن کے باہرالیٹ فورس کے اہلکار عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مرکزی گیٹ پر کے پی کے پولیس کی فائرنگ کی جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے فائرنگ کرنےوالے اہلکار کو دھر لیا ۔آئی جی اسلام آباد الیکشن کمیشن کے مرکزی گیٹ پر موجودالیکشن کمیشن کے سامنے سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اسلام آباد پولیس نے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کو بھی گرفتار کر لیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکار پر تشدد کر رہے ہیں جس پرسوشل میڈیا پرشدید تنقید کی جا رہی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے ایسے رویے سے تشدد کی فضاء قائم ہوسکتی ہے ۔
اسلام آباد پولیس خیبر پختونخواہ پولیس پر تشدد کرتے ہوئے
pic.twitter.com/yukCvPviha— Imran Khan (@ImranRiazKhan) October 21, 2022









