اسلام آباد:وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےفیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے پر عوام اور اتحادی جماعتوں کو مبارک بادیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو دو خوش خبریاں ایک ساتھ ملی ہیں، پہلے نوا شریف کی حکومت اب شہباز شریف کی اتحادی حکومت کے محنت سے پاکستان گرے لسٹ سے نکل گیا ہے۔اپنے ٹویٹس میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی ملک کو فٹف سے نکالا تھا، آج پھر پاکستان کو عزت ملی ،اتحادی حکومت میں شامل سب جماعتیں ، قائدین مبارک کے مستحق ہیں اپوزیشن ہو یا حکومت اتحادی جماعتوں کی ترجیح پاکستان کا مفاد اور عزت رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف، وزیرخارجہ بلاول بھٹو خاص طور پر مبارک کے مستحق ہیں چھ ماہ میں وہ کام ہوگیا جو گزشتہ چار سال میں نہیں ہوسکا اداروں، وزارتوں کے متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی مسلسل محنت کا پھل اج کی کامیابی کی صورت قوم کو ملا۔
دوخوشخبریاں ایک ساتھ، 6 ماہ میں وہ کام ہوگیا جو 4 سال میں نہیں ہوسکا،مریم اورنگزیب








