بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق بیان پر معذرت خواہ ہوں، اعجاز الحق

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نےکچھ روز قبل نجی ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے متعلق دیئے گئے بیان پر معذرت کرتے ہوئے اپنا بیان واپس لے لیا۔ واضح رہےچند روز قبل اعجاز الحق نے سنیئرصحافی واینکر ندیم ملک کے ساتھ پروگرا م میں آرمی ہائوس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقاتوں کا ذکر کیا تھا۔ اعجاز الحق نے دعویٰ کیا تھا کہ وزریراعظم شہباز شریف آرمی ہائوس اور دیگر جگہوں پر ملک احمد کی گاڑی میں آرمی چیف سے ملنے جاتے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا پر بظاہر میری معلومات غلط تھیں میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہو ں ،میرا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا۔

https://twitter.com/ijazulhaq/status/1583556192537743360?s=20&t=rAOAPSj8Z6o5gy3fdm3DGw