ملتان (ممتاز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق صدر ہائی کورٹ بار حبیب اللہ شاکر نے الیکشن کمیشن کےعمران خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو آ ئینی وقانونی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے پیٹیشن دائر کرنے کا اختیار حاصل ہے اور سپریم کورٹ اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے ،الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 173 اور 137 کے تحت فیصلہ دیا ہے اور ساتھ آ رٹیکل 1973کی دفعہ 63 (1) (3) کے تحت اپنے اختیارات آ رٹیکل 218 اور 222 کے حوالے سے استعمال کئے ہیں یہ تاریخی فیصلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے 4 اگست 2022 کو الیکشن کمیشن میں ریفرنس کے طور پر بھجوایا تھا گو فیصلہ مبہم ہے لیکن قدرے مطمئن کر نے کے لئے کافی بہتر ہے گو اس فیصلے کو شیخ رشید جیسے عمران خان کے حق میں قرار دے رہے ہیں تاہم اس فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان میں کوئی رہنما امانت وصداقت کا دعویٰ نہ کرسکتا ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے عین آئینی اور جمہوری ہونے اور دیانتدار نہ ہو نے کے بارے میں کوئی ذی شعور اور ذی فہیم انکار نہیں کر سکتا اس لیے اس فیصلے کو قابل تحسین کہا جاسکتا ہے اور خدمات کے بارے میں بھی فیصلے آ نے چاہیئیں۔
پی پی رہنما حبیب اللہ شاکر نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو آ ئینی وقانونی قرار دے دیا








