مری میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ مری کے علاقے تریٹ کے قریب پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ٹیم زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے میں مصروف ہے۔مسافر بس مری سے راولپنڈی جاتے ہوئے روڈ پر الٹی۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مری ،مسافر بس حادثے کا شکار ،8 افراد زخمی








