بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمر ایوب پیرا گلائیڈنگ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار

مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب پیرا گلایڈنگ کے دوران ٹیک آف کرتے ہوے معمولی حادثے کا شکارہوئے۔مظفر آبادمیں یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول میں وفاقی وزیر عمر ایوب پیرا گلائیڈنگ ٹیک آف کے دوران پھسل کر گرگئے۔ یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول میں عمر ایوب خود پیرا گلائیڈنگ کر رہے تھے اور ٹیک آف کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔عمر ایوب حادثےمیں بال بال بچ گئے اور کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے تاہم ان کے بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں، عمر ایوب کو جائے وقوعہ پر ہی فوری طبی امداد دی گئی۔۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن کے مطابق حادثہ پیراشوٹ میں ٹیکنیکل خرابی کیوجہ سے پیش آیا۔