بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیری بھارت سے اپنا حق خودارادیت چھین کر رہیں گے، قمر زمان کائرہ  

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیری تمام تر حالات میں بھارت سے اپنا حق خودارادیت چھین کر رہیں گے۔
آزاد جموں و کشمیر کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آج سے 75 سال قبل کشمیری عوام نے زبردست جدوجھد اور لازوال قربانیوں کی بدولت آزاد جموں و کشمیر حکومت کی بنیاد رکھ کر یہ ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر بھارت کے تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کا یہ سفر آج بھی جاری ہے اور آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ غیور کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح حق خودارادیت کے جذبے سے سر شار اور پر عزم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری خواتین سے زیادتی ، پیلٹ گن کے استعمال ، ماورائے عدالت قتل جیسے بھارتی ریاستی دہشت گری کے ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔