بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوہاٹ میں اراضی تنازع پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

کوہاٹ: لاچی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مخالف فریق کی فائرنگ سے 3 افراد موقع پرہی چل بسے جبکہ دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق فریقین کے مابین جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ اتوار کو سامنا ہوا تو ایک فریق کے افراد نے دوسرے فریق کے پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے واردات سے اہم شواہد قبضے میں لیکر واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ لاچی میں 6 نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔