بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم آج سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

ریاض (وقار نسیم وامق) وزیر اعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے ہمراہ آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم دورے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب اوورسیز مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل ملک مںظوراعوان کی قیادت میں وفد ملاقات کریگا، ملاقات میں سعودی عرب میں اووسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔