بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آتشزدگی کے متاثرہ سینٹورس مال کودو ہفتے بعد جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا

اسلام آباد (شیرازحسین) وفاقی دارالحکومت میںآتشزدگی کے متاثرہ سینٹورس مال کودو ہفتے بعد جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواکتوبر کو سینٹورس مال میں موجود مونال ریسٹورنٹ کے باورچی خانہ میں آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مال کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ بجھانے والے عملے( فائربریگیڈ ) کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث مال آتشزدگی سے شدید متاثر ہوا تھا جس کے بعد اسے مکمل طور پر بندکردیاگیاتھاتاہم گزشتہ روز مال کو جزوی طور پر کاروباری سرگرمیوں کے لئے دوبارہ کھول دیاگیا ہے ،صرف آگ سے متاثر حصے کو بند رکھا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں،اس ضمن میں ’’روزنامہ ممتاز‘‘ کے نمائندے نےسینٹورس مال کے سکیورٹی انچارج ودیگر اہلکاروں اور دکانداروں سے دریافت کیا تو انہوں نے واقعہ کے بارے میں سرے سے بات کرنے سے ہی انکار کردیا۔ آتشزدگی کاواقعہ رونما ہونے والے دن ڈیوٹی پر موجود ایک خاکروب نے دعویٰ کیا کہ مونال ریسٹورنٹ میں کھانا گرم کرنےکے دوران ا وون پھٹ گیا تھا لیکن متعلقہ ریسٹورنٹ نے انتظامیہ کوا وون پھٹنے سے لگنے والی آگ کے بارے میں بہت تاخیر سے بتایا تھا جس کی وجہ سے آگ زیادہ پھیل گئی تھی ۔