اسلام آباد: عمران خان نے توشہ خانہ سے 2019میں 8لاکھ13 ہزار پانچ سو روپے مالیت کے 18تحائف حاصل کیے ۔
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے کی دستاویزات کے مطابق2019میں عمران خان نے 5لاکھ10ہزارروپے مالیت کے تحائف مجموعی طور پر 2لاکھ 40ہزار روپے ادا کرکے حاصل کیے ۔جبکہ تیس ہزار اور تیس ہزار روپے مالیت سے کم والے تحائف کی قیمت انہوںنے ادا نہ کی تیس ہزار روپے سے کم مالیت والے تحائف کی تعداد سترہ بنتی ہے ۔
فیصلے کی دستاویزات کے مطابق تیس ہزار روپے مالیت سے زائد تحائف عمران خان نے توشہ خانہ میں جمع کرائے جن کی مالیت 16لاکھ 30ہزارروپے بنتی ہے ۔
تحریری فیصلے کے مطابق عمران خان نے 9جنوری 2019کو پندرہ ہزار روپے مالیت کا ایک ڈیکوریشن پیس اور کتابیں بلامعاوضہ حاصل کیں ۔ 9جنوری 2019 کوحاصل کیے گئے دیگر تحائف میں ایک عدد وال ہینگنگ شامل تھا جس کی مالیت پندرہ ہزار روپے تھی۔
پچیس ہزارروپے مالیت کا ایک ڈیکوریشن پیس بھی نوجنوری کو ہی حاصل کیا گیا۔ اسی تاریخ کو عمران خان نے دو عدد ڈیکوریشن پیس بھی حاصل کیے جن کی مالیت بالترتیب پچیس ہزار اور تیس ہزار روپے تھی ۔
9جنوری کو عمران خا ن نے بیس ہزار روپے کا ایک فریم بھی عمران خان نے توشہ خانہ سے لیا۔
15جنوری2019کو عمران خان نے تیس ہزار روپے کا ایک گلدان حاصل کیا اور14مارچ2019کو بیس ہزار روپے کا ایک کارپٹ لیااور چھبیس مارچ کو ایک فریم لیا۔
10اپریل 2019کو عمران خان نے 3500روپے مالیت کا کارڈہولڈر اور پیپر ویٹ بھی لیا۔15اپریل کو عمران خا ن نےتیس ہزار روپے مالیت کے پرفیومزاور عود لیا۔
24اپریل کوعمران خان نے تیس ہزار وپے مالیت کاایک کارپٹ اور پانچ ہزارروپے کی ایک کیلگرافی لی۔30اپریل کو عمران خان نے تیس ہزارروپے مالیت کا عمران خان نے ایک گلدان ،تیس ہزار روپے مالیت کا ایک کارپٹ اور ٹرک کاماڈل لیا۔
تیس اپریل کوہی عمران خان نے ایک وال ہینگنگ،پانچ ہزارروپے مالیت کا پیپروال ہینگنگ بلامعاوضہ لیا،17جون 2019کو عمران خان نے دوکلو گرام عود کا ایک صندوق ،دو عطر کی بوتلیں اور تسبیح بھی توشہ خانہ سےلیے جن کی مالیت پانچ لاکھ دس ہزار روپے تھی جس کی قیمت عمران خان نے دولاکھ چالیس ہزارروپے ادا کیے ۔
عمران خان نے تیس ہزار روپے سے زائد مالیت والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ان تحائف کی تعدا د9ہے جس کی مجموعی مالیت 16لاکھ 30ہزارروپے بنتی ہے ۔
9جنوری 2019 کوعمران خان نے ایک لاکھ 40ہزار روپے مالیت کا سلک کالین توشہ خانہ میں جمع کرایا۔
پانچ لاکھ روپے مالیت کا ٹیبل کلاک،6لاکھ روپےمالیت کی کلاشنکوف ،45ہزارروپے مالیت کی تلوار بھی انہوںنے توشہ خانہ میں جمع کرائی۔
24اپریل2019کو 85ہزار روپے مالیت کی ایک سلک کارپٹ، 90ہزار روپے مالیت کا ایک موبائل فون ، دس ہزار وپے کا وڈن باکس بھی توشہ خانہ میں جمع کرایا ۔
35ہزار روپے مالیت کا ٹی سیٹ، 75ہزار روپے مالیت کا ڈیکوریشن پیس اور 50ہزار روپے مالیت کا ایک کارپٹ انہوںنے توشہ خانہ میں جمع کرایا۔









