بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جانی ڈیپ کو نئی وائرل ویڈیو میں پہچاننا مشکل ہوگیا

معروف امریکی اداکار جانی ڈیپ کو نئی وائرل ویڈیو میں پہچاننا مشکل ہوگیا۔

انٹرنیٹ پر جانی ڈیپ کی حال ہی میں ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو بالکل ایک نئے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جانی ڈیپ اس وائرل ویڈیو میں اپنی مشہور فلم ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے کردار ’کیپٹن جیک اسپیرو‘ کا روپ بغیر داڑھی کے ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ’کیپٹن جیک اسپیرو گھر آئے ہیں!‘

یہ ویڈیو جوکہ انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جانی ڈیپ کی اپنی ایک معذور مداح سے ملا قات کے دوران بنائی گئی ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکار کی مداح کے ساتھ دوستانہ انداز میں گفتگو کرنے اور ایک بار پھر سے  ’کیپٹن جیک اسپیرو‘ کا روپ دھارنے پر خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2000ء کی دہائی میں جانی ڈیپ کو والٹ ڈزنی کی مشہور فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘میں’کیپٹن جیک اسپیرو‘ کے کردار سے عالمی سطح پر ناقابلِ یقین شہرت حاصل ہوئی تھی۔