بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بلوچستان کے دو اضلاع لسبیلہ اور حب کے معطل شدہ انتخابی شیڈول کی بقیہ ماندہ انتخابی سرگرمیوں کے شیڈول کا اعلان

کوئٹہ (نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے دو اضلاع لسبیلہ اور حب کے معطل شدہ انتخابی شیڈول کی بقیہ ماندہ انتخابی سرگرمیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم سے 4 نومبر تک کی جائے گی۔ ریٹرنگ آفسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 7 سے 9 نومبر تک داخل کی جا سکیں گی۔ جن پر اپیلیٹ اتھارٹی فیصلے 12 نومبر تک کریں گی۔ جس کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 16 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 11 دسمبر 2022 کو ہو گی۔