اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نوازاعوان نے خفیہ اداروں کی طرف سے تعاقب کرکے ہراساں کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاہےکہ آج اسد عمر ،عمر ایوب اور میں جارہے تھے کہ ایک گاڑی نے ہمارا مسلسل تعاقب کیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں علی نواز اعوان نے کہاکہ جب ہم نے گاڑی روک کر پوچھا تو گاڑی سواروں نے دعویٰ کیا کہ وہ خفیہ اداروں سے تعلق رکھتے ہیں ملک کے ٹیکس دہندگان کا پیسہ چوروں، دہشت گردوں کی بجائے پرامن سیاستدانوں کی ریکی پر ضائع کیا جارہا ہے۔
آج اسد عمر صاحب ،عمر ایوب اور میں جارہے تھے کہ اس گاڑی نے ہمارا مسلسل تعاقب کیا جب ہم نے گاڑی روک کر پوچھا تو گاڑی سواروں نے دعویٰ کیا کہ وہ خفیہ اداروں سے تعلق رکھتے ہیں ملک کے ٹیکس دہندگان کا پیسہ چوروں، دہشت گردوں کی بجائے پرامن سیاستدانوں کی ریکی پر ضائع کیا جارہا ہے pic.twitter.com/051tbzFPKA
— Ali Awan (@AliAwanPTI) October 25, 2022









