ہری پور (نیوز ڈیسک)تربیلاڈیم کے نوپیداواری یونٹ بندہونے سے بجلی کی پیداوار 940میگاواٹ ریکارڈکی گئی ۔ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1534.50فٹ ہے ،ڈیم میں پانی کی آمد 33400 اور اخراج 40ہزارکیوسک ہے ، تربیلا ڈیم کے 17میں سے نوپیداواری یونٹ بنداورآٹھ یونٹس سے بجلی کی پیداوار940میگاواٹ ریکارڈکی گئی ۔
تربیلا ڈیم کے 9پیداواری یونٹ بند، بجلی کی پیداوار 940 میگاواٹ ریکارڈ








