بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی محکمہ موسمیات کومالی خود انحصاری کیلئے بزنس ماڈل تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد(ممتاز نیوز )محکمہ موسمیات میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں اجلاس کاانعقاد کیاگیا،اجلاس میںسیکرٹری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور ڈی جی موسمیات شریک ہوئے ،اجلاس میں وفاقی وزیر کو ورلڈ بینک کے تعاون سے نئے شروع ہونیوالے منصوبے پر بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیر نےمزید 300 خود کار weather stations کی تنصیب کے لئے جگہ کے جلد انتخاب،نہری پانی سے محروم علاقوں کے لئے چین کی مدد سے مصنوعی بارش کا سسٹم لگانے ،محکمہ موسمیات کی مالی خود انحصاری کیلئے بزنس ماڈل تشکیل دینے کی ہدایت کردی