بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نومنتخب برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی گاؤ ماتا کی پوجا کرتے ہوئے ویڈیووائرل

 لندن: برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم رشی سونک کی گاؤ ماتا کی پوجا کرتے ہوئے ویڈیووائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیاصارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رشی سونک کی برطانوی وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ہندومذہب کے مطابق گاؤ ماتا کی پوجا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ  ایشیائی نژاد ہندو سیاستدان رشی سونک بلا مقابلہ کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ منتخب ہو ئے جس کے بعد انہیںبرطانیہ کے پہلے ایشیائی نژاد وزیر اعظم ہونے کابھی اعزاز حاصل ہو ا۔ پینی مورڈنٹ کو مطلوبہ 100ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ ہونے پر پارٹی کی لیڈر شپ سے دستبردار ہونا پڑا تھا جس کے بعدکنزرویٹو پارٹی کے ریٹرننگ افسر نے رشی سونک کے بلا مقابلہ سربراہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
رشی سونک کے دادا رام داس کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا جو 1935ء میں نیروبی چلے گئے۔ والدین 1960ء میں برطانیہ گئے جہاں 1980 میںرشی سونک پیدا ہوئے۔