بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوسری خاتون کیساتھ پکڑے جانے پر بھارتی فلمساز نے اہلیہ پر کار چڑھا دی

ممبئی: بھارتی فلمساز نے دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر اہلیہ پر کار چڑھا کر  اسے زخمی کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کمال کشور مشرا کو ان کی اہلیہ نے اندھیری کے ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ کار میں دیکھا۔

جب بھارتی فملساز کی اہلیہ پارکنگ ایریا میں پہنچی اور شوہر سے تکرار شروع کی تو کمال کشور مشرا نے وہاں سے فرار ہونے کے لیے اہلیہ بھگا دی جس سے اس کی اہلیہ کے سر، ٹانگ اور ہاتھوں پر چوٹ آئی۔

https://twitter.com/ANI/status/1585294131970334720?s=20&t=wC_BxN2sNse76eLkLThN0g

کمال کشور مشرا کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے جس پر پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ کمال کشور مشرا ہندی فلم دیہاتی ڈسکو پروڈیوس کر چکے ہیں۔