اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے ناراض رکن قومی اسمبلی سے متعلق کہا ہے کہ راجا ریاض وہ دھنیا ہےجو سبزی کے ساتھ فری ملتاہے ان کو کیا خریدنا ہے؟سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راجا ریاض کی جانب سے واپسی کےلئے3 ارب کی حکومتی پیشکش کے دعویٰ پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ 15 کروڑ میں ایک ممبر کے حساب سے تین ارب میں 20 ممبر ثابت ہوا کہ صرف تین ارب میں کوئی بھی بیرونی طاقت ایبسولوٹلی ناٹ کہنے پر کسی بھی وقت ہمارے جیسے ملکوں میں حکومت گرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے تین ارب خرچ کرنا مشکل نہیں لیکن خان یہ کبھی نہیں کرے گا کیونکہ اسکا اللہ پر یقین ہے۔ڈاکٹر شہبازگل نے راجا ریاض کے متعلق لکھا کہ رہی بات راجہ صاحب کی، یہ تو وہ دھنیا ہیں جو سبزی کے ساتھ فری میں ملتا ہے۔ آپکو کیا خریدنا۔
رہی بات راجہ صاحب کی، یہ تو وہ دھنیا ہیں جو سبزی کے ساتھ فری میں ملتا ہے۔ آپکو کیا خریدنا۔ https://t.co/M5lFyLBPMh pic.twitter.com/zy5OB2vp76
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 24, 2022









