بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف نے شوہر و اداکار وکی کوشل کی اچھی بری عادات سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شوہر وکی کوشل سے متعلق بات کی ہے۔
کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وکی کوشل کا ڈانس اور گلوکاری بہت عمدہ ہے۔
کترینہ کیف نے مزید کہا کہ وکی کوشل ڈانس اور گا کر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں، وکی کوشل گائیکی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں، اُن کا رقص دیکھنے کے قابل ہوتا ہے، وکی کا رقص خوبصورت چیزوں میں سے ایک ہے اور وکی کا گانا سُن کر اُنہیں خوشی ملتی ہے۔
کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ جب اکثر اُنہیں نیند نہیں آتی وہ وکی سے گانے کی فرمائش کرتی ہیں، وکی کوشل اُن کے لیے گانا گاتے ہیں اور اُنہیں سلا دیتے ہیں۔
کترینہ کیف نے وکی کوشل کی پریشان کر دینے والی عادت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی کبھار بہت ضدی ہو جاتے ہیں۔









