بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومتی اتحاد چھوڑنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، عامر خان

کراچی مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد چھوڑنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے تحریری معاہدے سے قبل میڈیا سے بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی معاملات پر ایم کیو ایم کے موقف کو تسلیم کررہے ہیں، ہم پہلے ہی سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی قانون میں کی جانے والی ترمیم پرکام کر رہے ہیں۔عامر خان نے کہا کہ ایم کیوایم کوئی جلد بازی نہیں کرے گی، سوچ سمجھ کر معاملات طے کریں گے۔ مشاورت جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں اور شہریوں کے مفادات میں فیصلہ کریں گے، ایم کیوایم نے ابھی طے نہیں کیا کہ عدم اعتماد میں کیا کردار ادا کرنا ہے۔عامر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے کراچی سمیت اہم معاملات پر مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ چوہدری برادران اور ایم کیوایم کے معاملات میں بہت فرق ہے۔ ایم کیوایم جو بھی فیصلہ کرے گی کسی کے دباو میں نہیں کرے گی۔