پنجگور(وقاراحمد)پنجگور سے بلوچستان میں زیتون کاتیل تیار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ ایگریکلچر ریسرچ کا زیتون کا تیل حاصل تجربہ کامیاب رہا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ نے زمینداروں کو بتایا کہ ایک سال تک تیل نکالنے کے چارجز نہیں لئیے جائیں گے ۔ مشینری اور فئیول ادائیگیاں محکمہ زراعت کرے گا ۔ زیتون کاشت منافع بخش ہے ۔ نہ مخصوص زمین کی ضرورت ہے نہ ہی اضافی اخراجات ہیں ۔ بلوچستان کے سرد اور خشک موسم کی مناسبت سے 1950 میں اٹلی کے تعاون سے زیتون کے درخت لگانا شروع کیا گیا ۔ آغاز پشین سے ہوا ۔ بلوچستان میں زیتون کے 22 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں ۔ پنجگور میں درخت 30 ہزار 330 ہیں ۔
بلوچستان میں زیتون کاتیل تیار کرنے کا سلسلہ شروع








