بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ کی بطورجج سپریم کورٹ سفارش کی جاچکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔