بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی عابد زبیری کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عابد زبیری کو سپریم کورٹ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر عابد زبیری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی حامی حامد خان گروپ نے مسلسل 4 برس سے جیتنے والے عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست دے دی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہوگئے۔ حامد خان گروپ کے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری 199 ووٹ کے مارجن سے صدر سپریم کورٹ بار بن گئے۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے عابد شاہد زبیری کو 1347 ووٹ ملے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈووکیٹ خالد جاوید کو 1148 ووٹ حاصل کرسکے۔ عابد شاہد زبیری نے ملک بھر کے 11 پولنگ سٹیشنز میں خالد جاوید پر اکثریت حاصل کی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر ایڈووکیٹ حامد خان نے کہا اعتماد کرنے وکلا برادری کا شکر گزار ہوں۔ نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری نے کہا الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔