اسلام آباد(ممتاز نیوز )امریکا نے پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو 17 سال کے طویل عرصے بعد گوانتاناموبے سے رہا کردیا۔ وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہیں جنرل مشرف کے دور میں امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا،دفترخارجہ کے مطابق سیف اللہ پراچہ آج وطن واپس پہنچ گئے،سیف اللہ پراچہ کے بیٹے عزیر پراچہ نے بھی طویل امریکی قید کاٹی، امریکی فورسز نےسیف اللہ پراچہ کو تھائی لینڈ سے پکڑا تھا،سیف اللہ پراچہ کی اہلیہ آمنہ پراچہ نے اپنے شوہر کی رہائی کے لیے طویل جدوجہد کی اورلاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تحریک بھی چلائی۔
پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ 17 سال کے طویل عرصے بعد گوانتاناموبے سے رہا







