بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے لانگ مارچ میں شامل افراد اور گاڑیوں کی تعداد پر سپیشل رپورٹ منظر عام پر آگئی

لاہور(ممتاز نیوز)عمران خان کے لانگ مارچ میں شامل افراد اور گاڑیوں کی تعداد پر سپیشل رپورٹ منظر عام پر آگئی ،پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ کلو میٹر کے علاقہ میں لانگ مارچ کے شرکا رہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق 9 سے 10 ہزار افراد لبرٹی گول چکر سے لانگ مارچ میں شامل ہوئے۔ گاڑیوں کی بنا پر عام لوگ بھی لانگ مارچ میں پھنسے رہےوفاقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5 سے 6 ہزار افراد لانگ مارچ میں شامل ہوئے۔ لانگ مارچ میں بائیس ویگن، تین مزدا ٹرک جس پر لائٹ اور ساونڈ سسٹم نصب تھالانگ مارچ میں چونتیس پراڈو، انیس کوسٹر، چار بسیں اور چھ ٹرالر بھی شامل تھے۔ لانگ مارچ میں بیس ڈبل کیبن ڈالے، چھیاسٹھ کاریں اور تین ٹریکٹر موجود تھے۔