بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی لڑائی؛ ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں لڑائی کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

ویڈیو میں ہما قریشی ایک گھڑی کے ساتھ کرتب کرتے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سوناکشی سنہا اس کرتب کو دیکھنے کے بالکل بھی موڈ میں نہیں۔

ہما قریشی نے سوناکشی کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی اہمیت نہیں دی جس پر ہما قریشی نے پیار سے سوناکشی کو تھپڑ رسید کردیا۔

تھپڑ کھانے کے بعد سوناکشی حیران ہو گئیں اور انہوں نے بھی جواباً ہما قریشی کو خوب تھپڑ مارے۔

دونوں اداکاراؤں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔