اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پر امن لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہےمگر بوکھلاہٹ کا شکارامپورٹڈ حکومت نے ابھی سے وفاقی دارالحکومت کو قلعے میں تبدیل کر دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی نواز اعوان نے کہا کہ ہر طرف کنٹینرز اور سکیورٹی فورسز نظر آرہی ہیں ،شہریوں کو سکیورٹی کے نام پر بلا وجہ تنگ کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کا پر امن لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہےمگر بوکھلاہٹ کا شکارامپورٹڈ حکومت نے ابھی سے وفاقی دارالحکومت کو قلعے میں تبدیل کر دیا ہے ہر طرف کنٹینرز اور سکیورٹی فورسز نظر آرہی ہیں شہریوں کو سکیورٹی کے نام پر بلا وجہ تنگ کیا جا رہا ہے#حقیقی_آزادی_مارچ
— Ali Awan (@AliAwanPTI) October 29, 2022









