بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومتی دبائو یا کچھ اور۔۔ دو اور سینئر صحافیوں کی بیرون ملک جانے کی متضاد اطلاعات

لاہور(ممتاز نیوز)سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ بیرون ملک روانہ ہوگئے ۔ ڈاکٹر معید پیرزادہ نے ہفتہ کی رات اپنے وی لاگ میں پاکستان سے باہر چلے جانے کا انکشاف کیا تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ کس جگہ اور کس ملک میں ہیں ۔

دوسری جانب سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ عمران ریاض ہفتہ کی شام امارات ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے دبئی چلے گئے ۔
ڈاکٹر معید پیرزادہ اور عمران ریاض کا شمارتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتہائی قریب سمجھتے جاتے تھے جس کی وجہ سے انہیں مبینہ طو رپر سخت حکومتی دبائو کا سامنا تھا۔