بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شادی کے بعد کترینہ کیف کا سلمان خان کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترنیہ کیف کے ایک ساتھ ٹی وی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی حالیہ قسط میں کترینہ کیف نے اپنی فلم ’فون بھوت‘ کی پروموشن کے حوالے سے شرکت کی تو مداحوں کو ایک مرتبہ پھر اسکرین پر سلمان اور کترینہ کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع مل گیا۔

ٹی وی شو میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے 90ء کی دہائی کے ایک مقبول گانے پر ڈانس کیا اور کافی دلچسپ گفتگو بھی کی۔

https://twitter.com/SalmanSajidBha7/status/1586417727375175682?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1586417727375175682%7Ctwgr%5E117f77f970efeffd6652e67b5d847f39230c0389%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1153290

اسی شو میں سلمان خان نے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال کی تعریف کرنا شروع کی تو اداکارہ شرما گئیں۔

شو کے دوران دونوں اداکاروں کے ڈانس اور گفتگو کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے، میں نے پیار کیوں کیا اور پارٹنر جیسی ہِٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

دونوں اداکاروں کی اگلی فلم ’ٹائیگر 3‘ اگلے سال ریلیز ہو رہی ہے۔