بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مارخور کا شکار، گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی

گلگت میں استور مارخور کے شکار کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق استور مارخور کے شکار کیلئے جی بی کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی جس کی قیمت 3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے ہے۔ترجمان کے مطابق شکار سے حاصل آمدنی کا 85 فیصد حصہ شکار کے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے، 15 فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔ گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ لائسنس کی نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی آٹ فٹرز نے حصہ لیا۔
ٹرافی ہنٹنگ کا سیزن 15 نومبر سے اپریل تک ہوتا ہے۔ اس کے بعد چونکہ بریڈنگ پیریڈ شروع ہوتا ہے اس لیے شکار کی اجازت نہیں ہوتی۔