بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر سپریم کورٹ بار میں پھوٹ پڑ گئی ، صدر کی حمایت ،دس ایگزیکٹو عہدیدران کی مخالفت

اسلام آباد(ممتاز نیوز) پی ٹی آئی لانگ مارچ میں سپریم کورٹ بار کی نئی باڈی میں پھوٹ ڈلوا دی ،نومنتخب صدر عابد زبیری نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ بطور صدر سپریم کورٹ بار میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ تمام وکلاء برادری لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اور اس میں بھرپور شرکت کرے گی ، اگر کسی نے بھی ہمارے راستے میں حائل ہونے کی کوشش کی تو وہ اپنا ذؐمہ دار خود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں پی ڈی ایم اور دیگر اداروں کو واررننگ دیتا ہوں کہ احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے ، اگر کسی نے روکنے کی کوشش کی تو میں بطور صدر سپریم کورٹ بار حلف لیتے ہی ان کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا ۔ ادھر بار کے دس نومنتخب ایگزیکٹو عہدیداران محمد یوسف مغل،عدنان اعجاز شیخ،حفصہ بخاری،عبدالملک بلوچ،عامر صبیر،یاسر ظہور عباسی ،سلیم اختر وڑائچ و دیگر نے بار کے صدر کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن غیر سیاسی ادارہ ہے ، نومنتخب صدر اسے کسی سیاسی جماعت کی ذیلی تنظیم بنانے سے گریز کریں ۔