بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئی رہ گیا جسکے پاؤں نہ پکڑے ہوں؟، عمران کے دعوؤں پر دلچسپ تبصرے، شجاعت کا ٹویٹ زیادہ مقبول

اوکاڑہ(نیوز ڈیسک) عمران خان کے لانگ مارچ میں دعووں پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری،چودھری شجاعت کے اکاؤنٹ سے شیئر ٹویٹس زیادہ مقبول ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے نام اور تصویر سے بنے اکاؤنٹ سے شیئر ٹویٹ میں کہا گیا کہ’’ نیازی کا نوازشریف،آصف زرداری،آرمی چیف،آئی ایس آئی چیف اور اب شہباز شریف سے خفیہ پیغام رسائی اور منت ترلہ سامنے آ چکا ہے اور کوئی رہ گیا ہے جس کے پاؤں نہ پکڑے ہوں ؟ عمران خان کا یہ کہنا کہ میں کسی ڈکٹیٹر کی نرسری میں نہیں پلا،اسٹیبلشمنٹ کی نہیں عوام کی طاقت سے حکومت میں آیا، اس پر میمز کا طوفان آ گیا،ایک صارف نے لکھا واقعی2018کی حکومت لینے کے باوجود عمران خان نے آج سچ ہی نہیں کھرا سچ بولا،ایک نے کہا کہ آپ کس کی نرسری میں پلے اس کا ”اپنے“ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے ہی پوچھ لیں جنہوں نے ”نیپیاں“ بدلنے والا انٹرویو دیا تھا،ایک صارف نے لکھا ہاں عمران خان کو ٹیلی فون تو اب پرویز الٰہی کو ہی کرنا پڑیگا کیوں باقیوں کے فون نمبرز تو عمران خان نے ”خود بلاک“ کر رکھے ہیں۔