بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے وجود کیلئے خطرہ ہے۔سپیکر قومی اسمبلی

 

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے وجود کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے نمبٹنے اور انسانیت کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون نا گزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیا پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ Mr.Micro Gunter سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں سپیکر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر پاکستان کیلئے ڈسک افسر Mr.Benjamin Reichenbach اور ، کنٹری ڈائریکٹر Friedriech Ebert Stiftung (FES) Dr.Niels Hegewisch بھی موجود تھے۔

پارلیمانی آؤٹ ریچ کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی آؤٹ ریچ پروگرام کی افادیت خصوصا قومی اسمبلی کی پاک چائنا اکنامک کوریڈور CPEC قومی اسمبلی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ FES کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدس ادارے پر عوام کے اعتماد میں اضافہ کیلئے پارلیمانی رسائی ضروری ہے۔

سپیکر نے پاک جرمن تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی اعتماد اور اہم بین الاقوامی امور پر اتفاق رائے پر مبنی خوشگوار تعلقات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطے دونوں اقوام کو قریب لانے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں.

پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں سے ہونے والی تباہی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے حالیہ سیلاب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا اور سینکڑوں افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجوہات میں پاکستان کا حصہ نا ہونے کے برابر ہے ۔انہوں نے ترقی یافتہ ممالک اور عالمی تنظیموں کو پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمبٹنے کیلئے آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر نے پاکستان میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں تعاون پر جرمنی کے عوام اور حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایشیا پیسیفک اور FES کے سربراہ نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوے پاکستان کی پارلیمنٹ میں FES کے مختلف پروگراموں اور بالخصوص قومی اسمبلی میں قائم خواتین پارلیمانی کاکس(WPC) میں جینڈر بجٹنگ کے حالیہ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جینڈر بجٹنگ پروگرام کا مقصد پاکستان میں صنفی مساوات اور صنفی انصاف کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایس سی 1980 سے پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہا ہے انہوں نے FES کی۔ جانب سے پاکستان میں سماجی ترقی کے پروگراموں کو جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ ایشیا پسیفک اور FES کے سربراہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر شپ کے ساتھ یادگاری تصویر بھی پیش کی۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس یادگاری تصویر کو سپیکر ہاؤس میں آویزاں کرنے کی ہدایت کی ۔