کراچی : امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے گھر پر حملہ کرنے والا ملزم نینسی پیلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔ نینسی پیلوسی کے گھر پر گزشتہ ہفتے حملہ آور کی جانب سے دھاوا بولا گیا تھا اور ان کے شوہر پال کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر کا دعویٰ ہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا ملزم ڈیوڈ ڈی پیپے نینسی پیلوسی کو اغوا کر کے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا تھا اور تہیہ کیا ہوا تھا کہ اگر ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے جھوٹ بولا تو ان کے گھٹنے کی ہڈی توڑ دے گا تاکہ ڈیموکریٹس کو سبق سکھایا جاسکے۔
حملہ آور امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا، پراسیکیوٹر








