بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی ترجمان ،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو گا، سردار محمد یعقوب خان

راولاکوٹ(ممتازنیوز)سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر، ممبرقانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہایت ضروری ہے سیکورٹی فورسز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو گا، اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، بلدیاتی انتخابات ہی وہ واحد زریعہ ہیں جس سے عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے، پاکستان پیپلزپارٹی پورےآزاد کشمیر میں بھرپور قوت کیساتھ ان بلدیاتی انتخابات میں میدان عمل میں ہے، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی ترجمان ہے، نظریہ بھٹو پر عمل پیرا ہیں، روٹی،کپڑا،مکان ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ریاست کے غریب شہریوں کے لیے صحت،تعلیم،رسل و رسائل جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم کشمیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،، کشمیریوں نے اپنے بنیادی حق، حق خود اردیت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، نہ ہی کشمیر کی حثیت کسی کو تبدیل کرنے کی اجازت دیں گئے ، کشمیریوں کو ان کا بنیاد ی حق، حق خودر اردیت دیا جائے، کشمیری اپنے مستقبل کو خود فیصلہ کریں گئے، انہوں نے کہا کہ ہم کسی طور شہد ا کے خون سے غداری کی اجازت نہیں دیں گئے، ہم اپنے ابواجداد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گئے۔