سوات کے علاقے پیشمال میں دوران تعمیر پل ٹوٹنے سے 6 رضاکار دریائے سوات میں ڈوب گئے۔
پولیس کے مطابق دریائے سوات پر لکڑیوں کا پل تعمیر کے دوران ٹوٹ گیا، حادثے میں پل پر موجود الخدمت فاؤنڈیشن کے 6 رضاکار دریا میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حاثے میں 4 افراد کو بحفاظت دریا سے نکال لیا گیا جبکہ ایک لاش نکال لی گئی۔
حکام کے مطابق حاثے میں ایک شخص تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سوات، پل ٹوٹنے سے 6 افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے








