بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ( ن) لیگ سعودی عرب کی تنظیم نو، رضوان الحق چیئرمین جدہ ، عمر مسعود پوری صدر جدہ، عبدالحق لک سیکرٹری جنرل مقرر 

جدہ( ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کی تنظیم نو، میاں رضوان الحق کو چیئرمین جدہ ، عمر مسعود پوری کو صدر جدہ اور عبدالحق لک کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا-جمعرات کو جاری بیان کے مطابق جدہ میں پارٹی کی تنظیم نو مجاز اتھارٹی اور مسلم لیگ (ن) اوورسیز اور انٹرنیشنل آفیئرز کے صدر کی منظوری سے کی گئی ۔ بیان کے مطابق میاں رضوان الحق کو چیئرمین جدہ عمر مسعود پوری صدر جدہ ، عنصر گھمن کو سینئر نائب صدر، رانا نواز نائب صدر اور ریجنل ٹریڈرزونگ کے سربراہ ، چوہدری محمد طارق نائب صدر ، بشارت علی نائب صدر ، عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل جدہ ، آغا خلیل الرحمٰن جنجوعہ ، سیکرٹری اطلاعات اور ریجنل میڈیا کوارڈینیٹر ، سلمان شریف فنانس سیکرٹری ، سبطین ڈاہاڈپٹی سیکرٹری جنرل شہزاد حسین ڈپٹی سیکرٹری جنرل، رانا فرقان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات احتشام الحق رکن ایگزیکٹو کمیٹی ، مرزا عثمان رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بابر یاسین کو رکن ایگزیکٹوکمیٹی جدہ مقرر کیا گیا ہے۔ادھر ن لیگ سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے نئے عہدیداروں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرکے انہیں یہ ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اتریں گے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں خاص طور پر اپنے مزدور بھائیوں کو درپیش مسائل کے حال پر خصوصی توجہ دینگے-شیخ سعید نے نئے عہدیداروں کو فوری اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔