بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران پرحملہ قابل مذمت،بغیرتحقیقات الزام وزیراعظم ،وزیرداخلہ پر لگانا افسوسناک ہے،شیخ سعیداحمد،عمرمسعود پوری

ریاض/جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور صدر جدہ عمر مسعود پوری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلدصحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ سعید احمد اور عمرمسعود پوری نے کہاکہ عمران خان پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے تاہم پی ٹی آئی چیئرمین کی طرف سے تحقیقات سے پہلے ہی اس واقعہ کا الزام وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ پر عائد کرنے افسوسناک ہے،انہوں نے کہاکہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی الزام تراشیوں سے گریزکیا جائے ملک کے موجودہ حالات پر بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی تشویش میں مبتلاہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی قیادت کو بالغ نظری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالناچاہیے۔مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں بھی ملک کو بحرانوں سے نکالاہے اور اب بھی مسلم لیگ(ن) کی زیرقیادت اتحادی حکومت اس حوالے سے اپنی کوششوں میں سرخروہوگی۔